Sportsاگر آپ کرکٹ کےشوقین ہیں توتیارہوجائیں۔124سال بعد کرکٹ واپس آرہی ہے

Urdu Pakistan7 months ago1 min

اگر آپ ہیں کرکٹ کےشوقین توتیارہوجائیں 124سال بعد کرکٹ کی واپس آرہی ہے

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نےلاس اینجلس اولمپکس میں مردوخواتین کی 12 کرکٹ ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ  کر لیاگیاہے۔کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جائے گی

مرداورخواتین کی ٹیمیں

مرد اور خواتین کے ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں ہوں گی جن کے لیے 90، 90 کھلاڑیوں کا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا، مرد و خواتین میں ہر ٹیم 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 12 فل ممبرز ہیں، ایونٹ پروگرام اینڈ ایتھلیٹ کوٹہ کی منظوری آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تاہم لاس اینجلس اولمپکس کے کرکٹ وینیوز کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ موجودہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان مینز ٹیم ساتویں اور ویمنز ٹیم آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ اولمپکس میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ کی 6 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے رینکنگ بہتر کرنا ہو گی۔

لاس اینجلس اولمپکس کاانعقاد

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں 11 ہزار 198 ایتھلیٹس شرکت کریں گے، اولمپک پروگرام کے 31 اور ہوسٹ وینیو کے 5 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، لاس اینجلس اولمپکس میں مجموعی طور پر 351 میڈلز ایونٹ ہوں گے جبکہ ایکواٹکس میں 55 اور ایتھلیٹکس میں مجموعی طور پر 48 میڈلز دیے جائیں گے۔لاس اینجلس گیمز کے 36 اسپورٹس میں مجموعی طور پر 5543 مرد اور 5655 خواتین پلیئرز حصہ لیں گے، 351 میڈلز ایونٹس میں سے 161 خواتین، 165 مرد اور 25 مکسڈ ایونٹس ہوں گے۔فٹبال میں پہلی مرتبہ خواتین کی 16 اور مردوں کی 12 ٹیمیں ہوں گی، سوئمنگ میں بیک اسٹروک، بٹر فلائی اور بریسٹ اسٹروک کے 50 میٹر مقابلے بھی اولمپکس مین شامل کر لیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ او آئی سی بورڈ نے اسپورٹس کلائمبنگ اور روئنگ میں بھی نئے میڈل ایونٹس کا اضافے کی منظوری دیدی ہے۔لاس اینجلس ہوسٹ پروگرام کے تحت شامل اسکواش میں مرد اور خواتین کا 16، 16 پلیئرز کا ڈرا ہو گا جبکہ فلیگ فٹبال، لوکروسی، سافٹ بال اور کرکٹ میں 6، 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ واٹر پولو کے مقابلوں میں خواتین کی دو مزید ٹیمیں شامل کرلی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts

https://newstar.bold-themes.com/magazine/wp-content/uploads/sites/17/2018/02/apple-store.png
https://newstar.bold-themes.com/magazine/wp-content/uploads/sites/17/2018/02/google-play.png

اردوپاکستان | ملٹی میڈیا ادارہ | اردو اور دیگر زبانوں میں اہم خبریں، عالمی واقعات اور نئی ایجادات فراہم کرتا ہے تاکہ آپ ہمیشہ آگاہ رہیں