مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کےمیں ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ بروزہفتہ ہوگا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ بروزاتوار ہونے کا امکان ہے۔
مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہےجن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔
جبکہ عرب امارت میں ماہرین کےمطابق عید 30 مارچ بروزاتوار یا 31 مارچ بروزپیرہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ بروزپیر منائی جائے گی۔

