ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ دیکھنےمیں آیا جس کےبعدصرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپےکاہوگیا۔اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت 2400 روپے اضافے کےساتھ 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے پر پہنچ گئی۔
ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہورہا اورمارکیٹس میں اسکی فی تولہ قیمت 3 ہزار 440 روپے پر برقرار رہی۔
سونےکی قیمتوں میں ا ضافے کی وجوہات
سونے کےتاجروں کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی حالات ہیں۔ امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے اس سال شرح سود میں کمی کی توقع ہے جس کا اثر سونے کی قیمت پر پڑ رہا ہے۔شرح سود میں کمی کا مطلب ہے کہ ڈالر کمزور ہو گا اور سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور اسی امکان کی بنیاد پر سونے کی قیمت بین الاقوامی میں اوپرجارہی ہے۔



